Categories
Karachi کراچی

قبائلی علاقوں کے جھگڑے کورنگی پہنچ گئے، دوسری شادی کرنے والا بیوی سمیت قتل!

سمے وار (خصوصی رپورٹ)پشتون قبائلی جھگڑوں کا شہر قائد میں آجانا کوئی آج کا مسئلہ نہیں ہے، دو روز قبل بھی کورنگی میں غیرت کے نام پر پشاور سے تعلق رکھنے والے علی حسن نے چالیس سالہ مثل خان اور اس کی بیوی کو غیرت کے نام پر گولی ماردی۔ کورنگی انڈسٹریل ایریا شیطان چوک کی کچی آبادی میں یہ کارروائی کرنے والا خاتون کا کزن تھا، میاں بیوی بھی پشاور کے رہائشی تھے۔ مقتول مثل خان نے اپنی پہلی بیوی کو چھوڑ کر اپنی پسند سے کرن سے دوسری شادی کرلی تھی۔اور کراچی میں روپوش ہوگئے تھے۔ ملزم فرار ہوگیا۔ یہ بڑا عجیب سلسلہ ہے کہ لوگ اپنی دشمنیوں سے بچ کر یہاں آتے ہیں اور اب صورت حال یہ ہوگئی ہے کہ ملزمان یا ان کے دشمن اس شہر میں آکر بہ آسانی اپنی کارروائی بھی کر جاتے ہیں اور پولیس انھیں ڈھونڈٹی رہ جاتی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *