پاکستانی موٹر سائیکل سوار ابرار حسن گذشتہ دنوں نو ہزار کلو میٹر کا سفر اپنی بائیک پر طے کرکے مکہ مکرمہ پہنچ گئے، انھوں نے اس سفر میں 50 دن صرف کیے، اس دوران وہ پانچ ممالک سے گزرے۔ وہ فروری کے پہلے ہفتے میں پاکستان سے اپنے سفر کے لیے روانہ ہوئے تھے۔ وہ کہتے ہیں کہ سعودی عرب میں انھیں بہت پذیرائی ملی ہے، یہاں تک کہ سڑک کے کنارے چائے فروخت کرنے والی خواتین نے ان سے چائے کے پیسے لینے سے بھی انکار کردیا۔
ابرار حسن کہتے ہیں کہ انھوں نے کبھی شمار نہیں کیا لیکن وہ 83، 84 سے زائد ممالک گھوم چکے ہیں، لیکن موٹرسائیکل پر صرف 12، 13 ممالک تک ہی گئے ہیں،
اس سفر کے دوران وہ ایران اور عراق کی سرحد پار کرنا سب سے مشکل مرحلہ قرار دیتے ہیں، اور پاکستان سے ایران داخلے کو بھی وہ کٹھن قرار دیتے ہیں۔