Categories
تہذیب وثقافت ہندوستان

دبئی میں شاہ رخ خان کی کس ادا نے شائقین کے دل موہ لیے؟

ہندوستانی فلم نگری پر راج کرنے والے معروف اداکار شاہ رخ خان نے گذشتہ دنوں دبئی کے دورے کے حوالے بننے والی ایک مختصر فیچر ویڈیو میں دبئی کے مقامی رنگوں کا احاطہ بھی کیا گیا ہے، اس کے ساتھ دیسی رنگوں نے پاک وہند میں ان کے چاہنے والوں کو خوش گوار حیرت میں مبتلا کر دیا ہے۔

اس میں جہاں صحرائے عرب کی مختلف بہاریں، ان کا رہن سہن، کھانا پینا اور رکھ رکھاﺅ دکھایا گیا ہے، وہیں پس منظر میں چلنے والے انگریزی نغمے ’السلام السلام‘ کے ان بول پر وہاں دو خواتین کی جانب سے مؤدب ہو کر سر خم کر کے روایتی انداز سے ’آداب عرض‘ کرنے کی ادا نے شائقین کے دل موہ لیے ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ شاہ رخ خان نے عرب کے ریگستانوں میں ہماری خوب صورت گنگا جمنی تہذیب کا دیپ روشن کیا ہے، جو بلاشبہ سراہے جانے کے لائق ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *