Categories
خواتین سیاست عالمی منظرنامہ ہندوستان

بھارت: پہلی بار آزاد امیدوار مسلمان خاتون نے میدان مارلیا

اڑیسہ کے بلدیاتی انتخابات میں خاتون آزاد امیدوار نے تمام بڑی سیاسی جماعتوں کو چت کردیا۔
اس سے بھی زیادہ دل چسپ بات یہ ہے کہ یہ خاتون مسلمان ہیں، جنھوں نے تمام بڑی جماعتوں کو شکست سے دوچار کرکے نئی تاریخ رقم کردی ہے۔

گل مکی دلآویز حبیب نامی امیدوار بلدیاتی انتخابات میں 3ہزار 256 ووٹوں سے بھارتی ریاست اڑیسہ کے قصبے بھادرک میونسپلیٹی کی چیئرمین منتخب ہوئی ہیں۔
اکتیس (31)سالہ گل مکی حبیب بزنس ایڈمنسٹریشن میں گریجویٹ اور پیشے کے لحاظ سے ڈیٹا انٹری آپریٹر ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *