سمے وار (خصوصی رپورٹ)
سندھ ہائی کورٹ نے 17 دسمبر 2022 کو منعقدہ جامعہ کراچی کے سینڈیکیٹ اجلاس کو کالعدم قرار دیتے ہوئے حکم دیا ہے کہ تین دن کے اندر دوبارہ سینڈیکیٹ بلا کر 13 مئی 2022 کو ہائی کورٹ کے فیصلے پر عمل درآمد کریں، اور 5 جنوری کو عدالت میں اس کی رپورٹ جمع کرائیں۔ کیس کی سماعت جسٹس عرفان سعادت اور جسٹس ذوالفقار احمد خان پر مشتمل دو رکنی بنچ نے کی، اور پٹشنرز کی جانب سے عاصم اقبال ایڈووکیٹ اور فرمان اللہ ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔ واضح رہے سندھ ہائیکورٹ نے جامعہ کراچی سینڈیکیٹ کو 2019 کے ابلاغ عامہ کے سلیکشن بورڈ کی سفارشات کی روشنی میں نئے فیصلے کا حکم دے رکھا ہے، لیکن 17 دسمبر کو سینڈیکیٹ نے عدالتی احکامات نظرانداز کیے اور اپنے سابقہ فیصلے کو دہراتے ہوئے ری انٹرویو کا فیصلہ کیا، جسے ہائیکورٹ نے کالعدم قرار دے دیا ہے۔ سماعت کے دوران جامعہ کراچی کے وکیل معین اظہر ایڈووکیٹ کی سپریم کورٹ کے فیصلے تک کارروائی ملتوی کرنے کی استدعا کی، جو مسترد کردی گئی۔
Categories