Categories
انکشاف کراچی ہندوستان

آن لائن محبت کے بعد پاکستانی لڑکی بغیر ویزا ہندوستان کیسے پہنچی؟

سمے وار (خصوصی رپورٹ)
کراچی کی 19 سالہ اقرا جیوانی کو آن لائن لیڈو کھیلتے ہوئے یوپی کے ملائم سنگھ سے محبت ہوگئی اور دونوں نے شادی بھی کرلی اور پھر وہاں اقرا کو گرفتار بھی کرلیا گیا اور حال ہی میں پاکستان کے حوالے بھی کر دیا گیا۔
اقرا اور ملائم کی کہانی بڑی دل چسپ ہے، ہوا یوں کہ 26 سالہ ملائم سنگھ نے مشورہ دیا تھا کہ پاکستان سے ہندوستان آنے میں رکاوٹیں ہیں، اس لیے وہ ایسا کرے کہ نیپال آجائے، سو 19 ستمبر 2022 کو وہ نیپال گئی جہاں ملائم سنگھ سے شادی کی اور پھر وہ اسے سرحد پار کراکے ہندوستان لے گیا، جہاں وہ بنگلور پہنچ گئے، مگر قسمت نے یاوری نہ کی اور اسے ہندوستانی اہل کاروں نے دھر لیا اور یوں ڈرامے کا ڈراپ سین ہوا اور اقرا کو واپس براستہ واہگہ پاکستانی فورسز کے حوالے کردیا گیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *