Categories
انکشاف سمے وار- راہ نمائی

مصروفیات کے دوران رمضان میں مکمل قرآن شریف کیسے پڑھیں؟

۲۰۱۹ میں مکمل لاک ڈائون اور ۲۰۲۰ میں جزوی لاک ڈائون کے دوران رمضان گزارنے کے بعد اس برس الحمدللہ کورونا کی پابندیوں سے آزاد رمضان آرہے ہیں۔
اس موقع پر ہر دنیا دار شخص کی بھی خواہش ہوتی ہے کہ وہ کم از کم ایک بار تو قرآن پاک کی تکمیل کر ہی لے، لیکن بہت سے کاموں کے سبب مصروفیات آڑے آجاتی ہیں، اس لیے ہم آپ کو ایک آسان سی ترکیب بتا رہے ہیں، جس پر عمل کرکے آپ بہ آسانی کم سے کم ایک مرتبہ کلام الٰہی کی تکمیل کرسکتے ہیں۔

اس کے لیے سب سے آسان طریقہ یہ ہے کہ اگر ہم پنجگانہ نمازوں کا باجماعت اہتمام کریں اور اذان ہونے یا اس سے چند لمحے پہلے ہی وضو وغیرہ کرکے مسجد پہنچ جائیں تو سنتوں وغیرہ کی ادائی کے بعد ہمارے پاس جماعت کھڑی ہونے تک، دس سے پندرہ منٹ کا وقت ہوتا ہے۔

اذان سے اقامت کے درمیان کا یہ وقت دعائوں کی قبولیت کا بھی ہوتا ہے، اگر اس قیمتی وقت کو ہم تلاوت کلام پاک کے لیے مختص کردیں تو یقیناً ہمارے لیے بہت مفید ثابت ہوگا۔

اگر آپ نمازِ فجر، ظہر، عصر اور عشا میں ایسا کرلیتے ہیں اور اگر آپ ہر نماز کی جماعت کھڑی ہونے سے پہلے پائو سپارہ بھی پڑھ لیتے ہیں تو یقینی طور پر ان چار نمازوں میں آپ کا ایک سپارہ مکمل ہوجائے گا، اس میں ہم مغرب کو استثنا اس لیے دے رہے ہیں، کیوں کہ ظاہر ہے وہ روزہ کھلنے کا وقت ہوتا ہے اور اکثر روزے دار گھر ہی سے افطار کر کے نماز مغرب کو جاتے ہیں۔

اگر ہم مغرب کے علاوہ چار نمازوں میں پائو سپارہ پڑھ لیں تو روز کے ایک سپارے کی تکمیل ان شا اللہ تعالیٰ آخری روزے تک تکمیل قرآن پاک پر منتج ہوگی۔

اور اگر آپ نمازِ فجر یا عصر وغیرہ کے بعد بھی باقاعدہ تلاوت کلام پاک کی سعادت پاتے ہیں، تو پھر آپ اللہ کے حکم سے دو بار قرآن شریف پڑھنے میں کام یاب ہوجائیں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *