Categories
انکشاف سیاست کراچی

ملک کا معروف سیاست دان، جس نے ٹرک پر بوریاں لاد کر مزدوری کی!

ہمارے ملک میں جہاں قدم قدم پر کرپشن، بے ایمانی اور بدعنوانی کا بازار گرم ہے، کیا وہاں کوئی سوچ سکتا ہے کہ اس کی پارلیمان میں کوئی ایسا ’مزدور‘ بھی پہنچے گا، جس نے اپنی پہلی مزدوری بندرگاہ پر ٹرک پر بوریاں لاد کر کی ہو اور آج وہ ایک معزز اور نام وَر سیاست دان کے طور پر معروف ہو، اور ملک کی ایک بڑی سیاسی جماعت کی جانب
سے قومی اسمبلی میں ڈپٹی پارلیمانی لیڈر بنا ہو۔


جی ہاں، کراچی کے اِس سیاسی کارکن کا نام حیدر عباس رضوی ہے، جن کا تعلق ’ایم کیو ایم‘ سے ہے، حیدر عباس رضوی کی ان کی والدہ نے بڑی محنت مشقت کر کے پرورش کی۔ پروگرام ’ایک دن جیو کے ساتھ‘ کے میزبان سہیل وڑائچ سے گفتگو کے دوران حیدر عباس رضوی نے بتایا کہ میری والدہ نے بسوں میں دھکے کھائے اور محنت کر کے مجھے اس وقت کی بہترین تعلیم دلائی۔ میٹرک کے بعد میں نے پہلی مزدوری کی اور کراچی کی بندرگارہ پر ٹرک پر بوریاں لادیں، جس کے مجھے 650 روپے ملے، تو میں موتن داس مارکیٹ سے ان سارے پیسوں سے اپنی امی کے لیے کپڑے خرید کر لے گیا اس دن میری امی بہت روئی تھیں اور انھیں بہت فخر ہوا کہ آج میرا بیٹا کماﺅ پوت ہوگیا ہے۔ مجھے وہ دن کبھی نہیں بھولتا۔ واضح رہے کہ حیدرعباس رضوی جب چھے سال کے تھے، تو ان کے والدین کے درمیان علاحدگی ہوگئی تھی اور پھر وہ اپنی والدہ کے پاس رہے۔ گذشتہ دنوں حیدر عباس رضوی کے بارے میں یہ خبریں بھی گردش کرتی رہیں کہ وہ اپنے بیرون ملک قیام کے دوران آن لائن ٹیکسی بھی چلاتے رہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *