کراچی (سمے وار رپورٹ)
جامعہ کراچی کی اتنظامیہ کو سندھ ہائی کورٹ کے بعد 27 ستمبر 2022 کو سپریم کورٹ میں بھی سبکی اٹھانی پڑگئی۔
تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ میں دائر کی گئی آئینی پٹیشن 4597/2019 کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں دائر کی گئی درخواست مسترد کردی گئی ہے، اسلام آباد رجسٹری میں جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس سید مظہر علی اکبر نقوی پر مشتمل دو رکنی بنچ نے جامعہ کراچی کی جانب سے دائر کردہ درخواست سماعت کی اور یونیورسٹی ‘سنیڈیکیٹ” نامکمل ہونے کے جواز کے تحت ہائی کورٹ کے فیصلے پر عمل درآمد روکنے کی درخواست کی، جسے معزز عدالت نے مسترد کرتے ہوئے 30 یوم میں سندھ ہائی کورٹ کے 13 مئی 2022 کو سنائے گئے فیصلے پر عمل درآمد کا حکم دیا ہے۔ جس کے تحت اس مدت کے دوران سینڈیکیٹ مکمل کرکے اجلاس کا انعقاد کرنا ہے ۔
واضح رہے اسی پٹیشن پر عمل درآمد کے لیے سندھ ہائی کورٹ میں پہلے ہی توہین عدالت کی درخواست پر رجسٹرار جامعہ کراچی کو 7 اکتوبرکو طلب کر رکھا ہے۔