Categories
انکشاف

‘جاگیردار اسٹیبلشمنٹ گٹھ جوڑ’ کا ہر مخالف غدار قرار پایا، عالیہ امام

کراچی (رپورٹ: رضوان طاہر مبین)

معروف دانش وَر ڈاکٹر عالیہ امام نے کہا ہے کہ ہمارے ہاں مختلف قوموں کے سرمایہ داروں، جاگیر داروں اور اسٹیبلشمٹ کے گٹھ جوڑ نے تین طرف اندھیرے اور ایک طرف روشنی کا نظام بنایا اور جس نے بھی اس گٹھ جوڑ کے خلاف آواز بلند کی اسے غدارِ وطن قرار دے دیا گیا۔ مجھے جنرل ضیا کے دور میں میں 24 گھنٹے میں ملک سے نکال دیا گیا، پھر پاکستان کی محبت میں، میں دوبارہ آگئی۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے ’سنڈے ایکسپریس‘ کو دیے گئے اپنے ایک خصوصی انٹرویو میں کیا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ تحریک پاکستان کے راہ نما راجا صاحب محمود آباد چاہتے تھے کہ چند لوگ خزانوں کے مالک بن کر نہ بیٹھیں، وسائل سب کے لیے ہوں اور جہاں اخلاقی قوانین اوپر سے تھوپے نہ جائیں، بلکہ زندگی کی معاشی تہوں کو اس طرح ترتیب دیا جائے کہ اعلیٰ اقدار حیات رہنا ہر انسان کے لیے ناگزیر ہو جائے، سرداروں اور جاگیر داروں نے یہ نہیں ہونے دیا۔ ’ایم کیو ایم‘ دیگر قوموں سے الگ ہوکر کوئی انقلاب نہیں لاسکتی، اس کے لیے تمام قوموں کو یک جا ہونا پڑے گا۔ ڈاکٹر عالیہ امام کا تفصیلی انٹرویو روزنامہ ایکسپریس کے ’سنڈے میگزین‘ میں اتوار یکم اکتوبر 2022ءکو شایع ہوگا۔
(بشکریہ روزنامہ ایکسپریس)

Like

Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *