Categories
انکشاف

لیاقت علی خان دارالحکومت منتقل کرنا چاہتے تھے، اکبر لیاقت

کراچی (رپورٹ: رضوان طاہر مبین)

شہید ملت لیاقت علی خان کے صاحب زادے اکبر لیاقت علی خان نے کہا ہے کہ ان کے والد دارالحکومت ’ہاکس بے‘ سے آگے ’بلیجی‘ کے علاقے میں منتقل کرنا چاہتے تھے، کیوں کہ یہاں شہر گنجان ہونے سے کافی مسائل پیدا ہو رہے تھے۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے ’سنڈے ایکسپریس‘ کو دیے گئے اپنے خصوصی انٹرویو میں کیا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ والد کی شہادت کے بعد ہمارا کوئی ذریعہ آمدن نہیں تھا، جس کے سبب ہماری والدہ بیگم رعنا لیاقت علی خان نے بیرون ملک سفیر بننا قبول کیا، والد کی شہادت کے روز 16 اکتوبر 1951ءکی صبح میں نے انھیں پنڈی جانے سے روکنے کی کوشش کی تھی۔ والد کو ہم سے ملاقات کے لیے 10 منٹ صبح اور 10 منٹ شام کو میسر آ پاتے تھے۔ کبھی کبھی وہ چُھٹی والے روز پر ہاکس بے ساحل سے آگے بلیجی (پیراڈائز پوائنٹ) لے جاتے۔ بعد میں پتا چلا کہ والد وہاں دراصل سمندری پانی کی صورت حال اور وہاں کے موسمی حالات وغیرہ دیکھنے جاتے تھے، کیوں کہ وہ کراچی سے دارالحکومت وہاں منتقل کرنا چاہتے تھے، بعد میں دارالحکومت منتقل تو ہوا لیکن پھر وہ اسلام آباد ہوگیا۔ اکبر لیاقت علی خان
کا تفصیلی انٹرویو 30 اکتوبر 2022ءکو روزنامہ ایکسپریس کے ’سنڈے میگزین‘ میں شایع ہوگا۔
(بہ شکریہ روزنامہ ایکسپریس)

Like

Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *