سمے وار (خصوصی رپورٹ)
گذشتہ روز گورنر سندھ کامران ٹیسوری سے متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے جن دو تہائی ارکان نے ملاقات کی اور اعتماد کا اظہار کیا ان میں سینئر ڈپٹی کنوینئر عامر خان، کشور زہرا، نسرین جلیل، محمد حسین اور دیگر شامل نہیں تھے، جب کہ مرکزی کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صد یقی، ڈپٹی کنوینر و سابق میئر کراچی وسیم اختر، عبدالوسیم، خواجہ اظہار الحسن، امین الحق، عبدالجسیب، ڈاکٹر صغیر احمد، عبدالروف صدیقی، عبدالقادر خان زادہ، محفوظ یار خان، عارف خان ایڈوکیٹ، احمد سلیم صدیقی، ارشد حسین، ظفر کمالی، ارشاد ظفیر، خالد سلطان، معسود محمود، مطیع الرحمان، محمد حسین خان، محمد شریف،نعیم۔صدیقی، راشد سبزواری،شاہد علی، سہیل مشہدی،زاہد منصوری ،سلیم تاجک، وسیم آفتاب اور محمد طہ شامل تھے۔ واضح رہے کامران ٹیسوری کی بہادرآباد گروپ میں شمولیت کے بعد سے رابطہ کمیٹی کے ارکان میں اختلاف کی خبریں سامنے آرہی ہیں، تاہم کشور زہرا اور عامر خان کے دبے دبے اختلاف کے علاوہ ابھی تک نہ تو یہ اختلافات عارضی مرکز سے باضابطہ طور پر باہر آسکے ہیں اور نہ ہی انھیں دور کیا جاسکا ہے۔
Categories