سمے وار ، کراچی (رپورٹ: رضوان طاہر مبین)ملک کے پہلے وزیراعظم لیاقت علی خان کو گولی سامنے سے نہیں بلکہ پشت سے لگی، ان کا قاتل سید اکبر نہیں تھا، کوئی بھی قاتل واردات کرتے ہوئے اپنے بیٹے کو ساتھ نہیں لاتا۔ ان خیالات کا اظہار ممتاز محقق اور مدرّس ڈاکٹر محمد رضا کاظمی نے ’سنڈے ایکسپریس‘ کو دیے گئے اپنے خصوصی انٹرویو میں کیا۔ ان کا مزید کہنا تھاکہ کوئی بھی گاڑی خراب ہوسکتی ہے، لیکن قائداعظم کی خراب ایمبولینس کو غلط رنگ دیا گیا، انھوں نے اپنی آمد کی کسی کو خبر نہیں کی تھی۔ 1968ءمیں ایک غیر بنگالی لڑکی کی شادی کے مسئلے پر چٹاگانگ میں 30 ہزار بہاری قتل کیے گئے۔ ناگ پور کانفرنس میں گاندھی کی مخالفت پر مولانا شوکت علی ،جناح پر ہاتھ اٹھانے کے لیے آگے بڑھے تو لوگوں نے روک لیا۔ مولانا ابولاکلام آزاد 1913ءتا 1928ءمسلم لیگ میں رہے، لیکن انھوں نے اس کا ذکر کرنا مناسب نہیں سمجھا۔راجا صاحب محمودآباد نے مسلم لیگ کے ایک جلسے پر 30 لاکھ روپے خرچ کیے۔ مسائل کے سبب کراچی سے مہاجروں کی پوری ٹرین واپس ہندوستان بھیجی گئی۔ ڈاکٹر محمد رضا کاظمی کا تفصیلی انٹرویواتوار 13 نومبر 2022ءکو روزنامہ ایکسپریس کے ’سنڈے میگزین‘ میں شایع ہوگا۔(بہ شکریہ روزنامہ ایکسپریس)
Categories