Categories
پیپلز پارٹی سندھ کراچی

کراچی: ایک ہزار میتوں کا دنیا کا سب سے بڑا مردہ خانہ

کراچی (سمے وار رپورٹ)

کراچی کی ایک فلاحی تنظیم نے حکومت سندھ کے تعاون سے دنیا کے سب سے بڑے مردہ خانے کی تعمیر کا اعلان کیا ہے۔ صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ کے ساتھ جے ڈی سی کے سربراہ ظفر عباس نے اپنی ویڈیو میں بتایا کہ یہاں بلا معاوضہ میتیں نہلائی جائیں گی اور ان کے تابوت بنا کر دیے جائیں گے۔ واضح رہے اس مردہ خانے کے لیے زمین صوبائی حکومت نے فراہم کی۔ صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ نے اس موقع پر کہا کہ بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ ایسے اداروں سے تعاون کریں جو عوامی خدمت کر رہے ہیں، یہ ظفر عباس کا شکریہ کہ انھوں نے یہ بنایا۔ یاد رہے کہ کراچی میں ایدھی کے ساتھ ساتھ صدر گورا قبرستان کے مقابل چھیپا کا بھی ایک مردہ خانہ موجود ہے، شہریوں کا کہنا ہے کہ یہ بات درست ہے کہ شہر میں قبرستان اور مردہ خانوں کی بھی ضرورت ہے، لیکن مردہ خانوں سے زیادہ ضروری اس شہر میں پانی بجلی اور امن وامان کی سہولتیں ہیں، کیا حکومت صرف مردہ خانے بنانے میں دل چسپی رکھتی ہے؟

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *