سمے وار (خصوصی رپورٹ) گذشتہ دنوں ضلع ہزارہ بٹ گرام سے تعلق رکھنے والے قدوس نے دوست جان محمد کو فائرنگ کرکے قتل کردیا، کراچی کی شیر پاﺅ کالونی میں رہ رہا تھا۔ چالیس سالہ جان محمد ولد فیروز خان کو تلخ کلامی کے بعد اس کے دوست نے نشانہ بنایا، مقول اور قاتل دونوں ہی ضلع ہزارہ سے تعلق رکھنے والے ہیں، دونوں میں کوئی دشمنی نہیں تھی، بلکہ دونوں پرانے دوست تھے، بتایا جاتا ہے کہ دونوں کے درمیان کسی پرانی بات پر جھگڑا ہوا جو دوسرے کی جان لینے پر منتج ہوا۔ دونوں دو روز قبل ایک شادی میں بھی شریک ہوئے تھے اور خوش گوار ماحول میں ساتھ بیٹھ کر کھانا بھی کھایا تھا۔ ایس ایچ او قائد آباد انسپکٹر فراصت کے مطابق ملزم فرار ہوگیا ہے، جس کی تلاش جاری ہے۔