Categories
Interesting Facts Karachi انکشاف کراچی

کراچی: کباڑیوں پرسختی، گاڑیوں کی چھینا جھپٹی آدھی

سمے وار (مانیٹرنگ ڈیسک)
کراچی کے ویسٹ زون میں درجنوں کباڑیوں کی گرفتاری، مشکوک کباڑ خانوں کی پولیس کی جانب سے نگرانی کے بعد شہر میں گاڑیوں کی چھینا جھپٹی نصف رہ گئی ہے۔
ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس ویسٹ زون عرفان علی بلوچ کے مطابق 2023کے پہلے 10مہینوں کے دوران کراچی کے ضلع وسطی سے 34گاڑیاں چھینی اور 414 چوری کی گئیں۔ اس عرصے میں 70 موٹر سائیکلیں چھینیں، جب کہ 10ہزار 189 چوری کی گئیں، 10 ماہ میں شہری مجموعی طور پر 12ہزار 309 گاڑیوں سے محروم ہوئے اور چھینی گئی گاڑیوں میں سے بیش تر کے حصے فروخت کئے گئے، جب کہ دیگر حصے کباڑیوں کے ذریعے ‘اسٹیل مل’ کو فروخت کر دیا جاتا تھا۔ ان کے خلاف کارروائی کے بعد اب اس خریدو فروخت میں رکاوٹ پیدا ہوگئی ہے، جس کے نتیجے میں 2024 میں ابتدائی 10 ماہ میں 22 گاڑیاں چھینی اور205 چوری کی گئی ہیں۔ 1079 موٹر سائیکلیں چھینی، جب کہ 4658 چوری کی گئیں مجموعی طور 5964 گاڑیاں شکار ہوئیں، جو کہ گذشتہ سال کی 12ہزار 309 کی تعداد سے بہت کم ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *