سمے وار (خصوصی رپورٹ) جماعت اسلامی کراچی کے امیر منعم ظفر نے کراچی میں صوبائی حکومت کے متعصبانہ اقدامات کے خلاف اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی سے کراچی کا نام کھرچ کھرچ کر مٹایا جا رہا ہے، کراچی ڈیویلپمنٹ اتھارٹی “کے ڈی اے” کا ماسٹر پلان ڈیپارٹمنٹ “سندھ ماسٹر پلان اتھارٹی” بنا دیا گیا ہے۔ اسی طرح “کراچی ماس ٹرانزٹ اتھارٹی” کو “سندھ ماس ٹرانزٹ اتھارٹی” بنا دیا گیا ہے۔
کراچی میں سینیٹیشن ڈیپارٹمنٹ جو پہلے “ڈی ایم سی” اور ٹائون انتظامیہ کے زیر انتظام تھا اب اسے “سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ” بنا دیا گیا ہے۔ “کراچی میڈیکل ڈینٹل کالج” کو کراچی میٹروپولیٹن یونیورسٹی بنا کر اسے کراچی کے بہ جائے سندھ تک پھیلا دیا گیا ہے، اب یہاں کراچی کے لیے تخصیصی ملازمت کی شرط ختم ہوگئی ہے۔
کسی بھی شہر میں میونسپلیٹی میں اس شہر کے لوگوں کا پہلے حق ہوتا ہے، “ایس یو جی” کے تحت باہر کے لوگوں کو ٹرانسفر کیا جا رہا ہے اور کراچی کے لوگوں کو اپنے ہی شہر میں اجنبی بنا دیا گیا ہے۔ اختیارات وسائل پر ڈاکا اور نام کی تبدیلی کی جا رہی ہے۔
Categories
کراچی والوں کو اپنے شہر میں اجنبی بنایا جا رہا ہے، منعم ظفر
