Categories
انکشاف دل چسپ سائنس وٹیکنالوجی سمے وار- راہ نمائی

اگر ناخن پک گیا تو ’چیرہ ‘نہ لگوائیں!

سمے وار (خصوصی رپورٹ)
ناخن تراشتے ہوئے اکثر ایسا ہوتا ہے کہ ہم کناروں سے بھی ناخن سے چھیڑ خانی کرتے ہیں، جس کے نتیجے میں پھر وہ اندر گوشت کی جانب بڑھنے لگتا ہے اور ہماری اس انگلی یا انگوٹھے میں تکلیف شروع ہوجاتی ہے، جب بہ تدریج بڑھتی رہتی ہے، ساتھ ہی ناخن کے گرد سوجن میں بھی اضافہ ہوتا جاتا ہے۔ اگر آپ کے ساتھ بھی ایسا ہے تو جان لیجیے کہ یہ کوئی بہت بڑا مسئلہ نہیں ہے، اس کے علاج کے لیے شہر بھر میں بہت سے معالج اور جراح چیرہ لگانے جیسے تکلیف دہ عمل بھی تجویز کرتے ہیں، جب کہ اس کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔
اگر آپ صرف ایسے ناخن کے کناروں پر اندر اور باہر اچھی طرح بھر کر پولی فیکس لگا کر پٹی باندھ لیجیے اور پانی سے بچائیے تو ان شا اللہ دو سے تین دن میں بنا چیرہ لگائے آپ کے سوجے ہوئے انگوٹھے اور انگلی کو آرام آجائے گا۔ بہت سے لوگ ایک آدھ دن میں آرام نہ آنے پر مایوس ہوکر سمجھتے ہیں کہ شاید اس کا علاج چیرہ لگانا ہی ہے۔ جب کہ ایسا ہر گز نہیں ہے۔ یہ ضرور ہے کہ بہتر ہونے میں تین سے چار دن بھی لگ سکتے ہیں، تاہم وہ افراد جو ایسے موقع پر سوجے ہوئے ناخن کے ساتھ چیرہ لگانے سے خوف زدہ ہوتے ہیں، ان کے لیے یہ بہت اچھا اور آزمودہ ٹوٹکا ہے، آپ بھی آزمائیے اور ہمیں اپنی دعاﺅں میں یاد رکھیے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *