سمے وار (خصوصی رپورٹ)
داﺅد انجینئرنگ یونیورسٹی کے آڈیٹوریم میں الطاف حسین کی ویڈیو نشر ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ گذشتہ ماہ نومبر میں ملٹی میڈیا کلاس میں کسی چند لمحات کے لیے پروجیکٹر ہیک کر کے چند لمحات کے لیے بانی متحدہ کی ویڈیو چل گئی تھی۔ انتظامیہ نے اس معاملے پر عدم برداشت کا اعادہ کیا ہے اور نظام محفوظ کرنے کا دعویٰ کیا ہے اور کہا ہے کہ یہ واقعہ کسی طالب علم کی شرارت کا نتیجہ ہے اور اس موقع پر جھنڈے لہرانے یا نعرے وغیرہ لگانے کاکوئی واقعہ بلند نہیں ہوا۔