تحریر: ارسلان خان
“شاید کہ اتر جائے ترے دل میں میری بات”
آج کل پاکستان میں سیاسی پولرائزیشن عروج پر ہے جب کہ سندھ کے شہری علاقوں میں بسنے والا مہاجر سیاسی کنفیوژن کا شکار ۔۔۔۔مہاجروں کی “دست یاب” قیادت کا یہ حال ہے کہ اتنی بڑی کابینہ میں کوئی ایک نام ایسا نہیں ہے جس کے پیچھے ڈھائی کروڑ آبادی والے شہر سے بیس ہزار لوگ باغ جناح پہنچ جاتے ۔۔ کیا یہی ایم کیو ایم کی وہ لیگیسی ہے جسے بچانے کا بیڑا اٹھایا تھا آپ نے بائیس اگست کو ؟؟
کیا ایسے ہی ہوا کرتے تھے ایم کیو ایم کے جلسے ؟؟؟
اس سے زیادہ لوگ تو بانوے والے آپریشن کے دوران ہونے والے جلسوں میں دیکھے ہیں کراچی والوں نے اور آپ حکومت کا حصہ ہوتے ہوئے مکمل ریاستی سپورٹ کے ساتھ ایسا پاور شو کرنا جس سے مخالفین گھبرانے کے بہ جائے آپ پر آوازیں کسیں اور آپ حیلے بہانوں کے پیچھے چھپتے پھریں ۔۔۔۔ بہت معذرت کیساتھ مگر جس MQM کو میں جانتا ہوں یہ اس کی لیگیسی تو نہیں ہوسکتی ۔۔۔ آپ پچھلے پانچ سالوں سے مسلسل حکومت کا حصہ ہیں اور اب تو نہ کوئی لندن ہے نہ الطاف حسین اور نہ ہی کوئی رحمان ملک (مرحوم) ۔۔۔ تو بتائیے اب کون ذمہ دار ہے آپ کی کارکردگی کا ۔۔۔ پانچ سال دونوں حکومتوں کا حصہ ہوتے ہوئے بھی کراچی اور سندھ کے دیگر شہروں سے لاپتہ کئے جانے والے افراد کیلئے آپ کیوں کچھ نہیں کر پائے ؟؟؟ کیوں مہاجر سیاسی کارکن (چاہے اس کا تعلق کسی بھی دھڑے سے ہو) آج بھی لاپتہ ہورہا ہے ؟؟؟ مانا آپ کا جھگڑا الطاف حسین سے ہے ہونا بھی چاہئے ۔۔۔ مفاد ہے ۔۔۔ آپ کا ۔۔۔ اور مفادات کے پیچھے تو ہم نے بیٹوں کے ہاتھوں باپوں کو قتل تک ہوتے دیکھا ہے ۔۔۔ تاریخ بھری پڑی ہے ۔۔۔ ایسی داستانوں سے ۔۔۔
خیر آپ بڑے لوگ اور میں ٹھیرا کمی کمین اس لئے زیادہ بات نہیں کروں گا اور بس اتنا ہی پوچھنا چاہوں گا کہ کیوں آپ لوگ الطاف حسین سے اپنے سیاسی جھگڑے کی سزا کراچی اور شہری سندھ میں بسنے والے غریب اور بے سہارا مہاجروں کو دے رہے ہیں ؟؟؟ آپ بھی جانتے ہیں کہ آج آپ جو فصل کاٹ رہے ہیں وہ پچھلے پانچ سات سالوں میں آپ نے اپنے رویہ اور کارکردگی کی بنیاد پر بہت محنت کرکے خود ہی بوئی ہے جس کی وجہ سے کراچی کی سب سے بڑی نمائندہ جماعت تیزی سے اپنے زوال کی طرف جارہی ہے مگر آپ میں اتنی اخلاقی جرات نہیں ہے کہ آپ عوام میں آکر اپنی غلطیوں کا اعتراف کریں اور مہاجروں کو گزشتہ پانچ سات سالوں کی سچائی بتائیں کیونکہ آج کل تو پنجاب سے لے کر خیبر تک تقریباً تمام سیاسی رہنما چاہے وہ حکومت کا حصہ ہوں یا نہ ہوں ماضی قریب میں کھیلی گئی رام لیلا کی داستانیں جلسوں سے لے کر ٹی وی شوز میں اور پارلیمنٹ کے فلورز تک کھل کر بیان کررہے ہیں اور کسی کو زکام تک نہیں ہورہا مگر آپ ایسا نہ کرکے الطاف حسین صاحب سے تو اپنا کوئی نہ کوئی اسکور سیٹل کررہے ہوں گے کجس سے شائید آپ کو ذاتی طور پر کوئی تسکین مل رہی ہو مگر آپ کی اس پوائنٹ اسکورنگ کا نقصان ایک عام مہاجر کو بھگتنا پڑ رہا ہے ۔۔۔ آپ کی ضد سلامت رہے
مگر یقین جانیے اگر یہی صورت حال کچھ اور عرصہ برقرار رہی تو اس کا فائدہ تو پتہ نہیں آپ کو ہوگا یا نہیں مگر کراچی اور شہری سندھ کی حقیقی نمائندگی شائید تاریخ میں کہیں کھو جائے ۔۔۔ اچھا شگون نہیں ہے ۔۔۔ سوچ کر بھی جھرجھری سی آجاتی ہے ۔۔۔
خیر اس امید کیساتھ کہ مہاجر سیاست میں بھی ‘سینس پریویل’ کرے اور مفاد عامہ سب کی اولین ترجیح بنے ۔۔۔
باقی آپ سب کے پاس میرا نمبر ہے کوئی گستاخی ہوگئی ہو تو بات کر کیجئے گا ۔۔۔ اٹھوائیے گا نہیں ۔۔۔ وہ لوگ بہت پیٹتے ہیں اور پھر آپ کی بھابھی اور بھتیجا بھتیجی بھی پریشان ہوجاتے ہیں ♥️
(ارسلان خان کے ٹوئٹر سے شکریے کے ساتھ ماخوذ)
اپنی تحریر بھینے کے لیے samywar.com@gmail.com
Categories