سمے وار (خصوصی رپورٹ)
ہندوستان کی سب بے بڑی ریاست اتر پردیش میں جب سے نریندر مودی کی بھارتیہ جنتا پارٹی برسراقتدار آئی ہے یعنی مارچ 2017ئ، کہ جب سے ’یو پی‘ کے وزیراعلیٰ یوگی ادتیہ ناتھ وہاں حکومت سنبھالے ہوئے ہیں، تب سے مسلمانوں کے حوالے سے آئے روزانہ ہی ایسی خبریں آتی رہتی ہیں۔ ایک ہندوستانی اخبار کی حالیہ اعدادوشمار کے مطابق وزیراعلیٰ ادتنیہ ناتھ کے دور حکومت میں تب سے 186 افراد پولیس مقابلے کی نذر ہو چکے ہیں، یعنی ہر پندرہ دن کے بعد ایک کارروائی کی گئی ہے۔ جب کہ ملزمان کے خلاف مبینہ کارروائی میں پولیس کی جانب سے ٹانگ وغیرہ پر گولیاں لگنے کے واقعات پانچ ہزار سے زائد ہیں۔