سمے وار (خصوصی رپورٹ)
کینیڈا کے جنگلات میں لگنے والی آگ بے قابو ہو کر دیگر صوبوں تک پھیل گئی، جس کے بعد حکام نے ہنگامی حالت نافذ کردی ہے۔
بتایا جارہا ہے کہ خشک موسم کے سبب صورت حال زیادہ گمبھیر ہو رہی ہے۔ کینیڈا کے صوبے برٹش کولمبیا میں لگنے والی اس بڑی آگ کے بعد لوگوں نے بوکھلا کر جان بچانے کے لیے جھیل میں چھلانگ لگا دی، جب کہ ہزاروں لوگ اپنے گھروں سے نکلنے کو ہیں۔ اب تک دو دنوں کے دوران فضائی اور زمینی راستوں سے انیس ہزار لوگ نقل مکانی کر چکے ہیں، وسیع پیمانے پر آگ لگنے کے سبب بہت دور تک روشنی دیکھی جا سکتی ہے، حکام کا کہنا ہے کہ آنے والے دن بہت زیادہ چیلینجنگ ہوں گے، انھوں نے تقریباً پانچ ہزار گھروں کو خالی کرنے کے لیے تیار رہنے کا حکم دیا ہے۔ موسم کے سبب ملک بھر میں ایک ہزار جگہوں پر آتش زدگی کے واقعات پیش آچکے ہیں۔ جو ایک ریکارڈ ہیں۔ جس میں ایک لاکھ 37 ہزار مربع کلو میٹر تک تباہ ہوچکا ہے۔ آگ لگنے کے سبب فضا میں دھواں بہت دور تک پھیل چکا ہے اور ہم سائے ملک ریاست ہائے متحدہ امریکا کے بھی بہت سے علاقوں تک پہنچ چکا ہے۔
Categories