سمے وار (خصوصی رپورٹ)
ٹمبر مارکیٹ کے تاجر راہ نما شرجیل گوپلانی نے کہا ہے کہ “کے الیکٹرک” ایسٹ اینڈیا کمپنی کا کردار ادا کر رہی ہے اور اگر مجھے کچھ نقصان پہنچے تو کے الیکٹرک کے سی ای او مونس علوی اور ہمایوں سعید کے خلاف ایف آئی آر درج کی جائے
انھوں نے کہا ہے کہ حادثاتی موت پر بھی یہی شخصیات ذمہ دار ہوں گی۔ پجھلے چھے دنوں سے یہاں جو معاملات چل رہے ہیں سب کو پتا ہے ، ہم کے الیکٹرک کے مجرم بیٹھے ہیں ، شام کو سات بجلی آتی ہے اور صبح چھ بجے بند کی جاتی ہے ۔ ہم سیلز ٹیکس نہیں کروڑو رپے کا ٹیکس ادا کرتے ہیں، ہمیں پولیس کی جانب سے دھمکایا جا رہا ہے ۔