سمے وار (خصوصی رپورٹ)
اردو لغت بورڈ کی ویب سائٹ http://udb.gov.pk/ اکثر بند رہنے کا انکشاف ہوا ہے۔ کسی بھی لفظ کے معانی و مترادف جاننے کی خاطر جب اس ویب سائٹ کو کھولا جاتا ہے، تو اکثر غیر معروف لفظوں میں کچھ لکھا ہوا سامنے آجاتا ہے اور اس طرح تشنگان علم کو شدید مایوسی ہوتی ہے۔ پہلے ایسا نہیں تھا، لیکن اب ایسا محسوس ہوتا ہے کہ اردو لغت بورڈ کی ویب سائٹ کچھ مخصوص وقت تک ہی قابل رسائی رہتی ہے اور پھر باقی وقت اس ویب سائٹ کو کھولا جائے تو طالب علموں کو شدید کوفت اور مایوسی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ قارئین اردو اور طالب عللموں نے حکام سے اس مسئلے کو فوری حل کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اردو لغت کی 22 جلدیں ہم میں سے کسی کے پاس بھی نہیں، لیکن اردو لغت کی ویب سائٹ کے ذریعے ہم بہ آسانی کسی بھی لفظ کے بارے میں جان لیتے تھے، نہ صرف جان لیتے تھے بلکہ اس کی اسناد اور اس کے تلفظ سے متعلق معلومات بھی فقط ایک کلک کی دوری پر ہوتی تھی، لیکن ویب سائٹ کے ناقابل رسائی ہونے کے سبب ہمیں شدید پریشانی رہتی ہے۔ حکام اس مسئلے کو فوری طور پر حل کریں۔
Categories