سمے وار (خصوصی رپورٹ)
یوں تو کرکٹ کی زبان میں اگر کوئی بلے باز بغیر کھاتا کھولے واپس لوٹ جائے یعنی صفر پر آئوٹ ہوجائے تو اسے ‘ڈک’ پر آئوٹ ہونا کہتے ہیں، لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ اس ڈک کی بھی آٹھ مختلف اقسام ہیں۔
پہلی قسم تو نارمل ڈک ہے، لیکن اگر کوئی بلے باز پہلی گیند پر آئوٹ ہوجائے تو اسے
“گولڈن ڈک” کہا جاتا ہے۔
اگر کوئی بلے باز دوسری گیند پر اپنی کریز گنوا دے تو اسے “سلور ڈک” کہا جاتا ہے۔
ایسے ہی اگر کوئی بلے باز تیسری گیند پر واپسی کا ٹکٹ کٹا لے تو اسے “برائونز ڈک” کہا جاتا ہے۔
کسی کے لگاتار دو گولڈن ڈک ہونے کو “کنگ پیئر” کا ناما دیا جاتا ہے۔
اگر کوئی بلے باز بنا کوئی گیند کھیلے ہی آئوٹ ہوجائے، یعنی اسے گیند کھیلنے کا موقع ہی نہ ملا اور وہ کسی طرح رن آئوٹ ہوگیا تو اسے “ڈائمنڈ ڈک” کا نام دیتے ہیں۔
اگر کوئی بلے باز پہلی گیند ہی نہیں اننگ کی بھی پہلی گیند پر لڑھک جائے تو اسے “پلاٹینمئم ڈک” پکارا جاتا ہے۔
اسی طرح اننگ کی آخری گیند پر کوئی بلے باز صفر پر لوٹ جائے تو وہ “لافٹر ڈک” کے نام سے جانا جاتا ہے۔
Categories