سمے وار (خصوصی رپورٹ)
ۤآئے روز ایسے واقعات پیش آرہے ہیں، جس سے ایسا معلوم ہوتا ہے کہ کراچی کو بھی ایک بہت بڑا قبائلی علاقہ بنا دیا گیا، آج دوپہر کو پیش آنے والے واقعے میں ایک مرتبہ پھر غیرت کے نام پر ملزم نے اپنی سگی بہن کو گولی مار دی ہے۔
پولیس ذرائع بتاتے ہیں کہ اورنگی ٹاؤن تھانے کے علاقے بنارس بخاری کالونی میں واقع بلال مسجد کے قریب ایک گھر میں یہ واقعہ پیش آیا۔ مرنے والی خاتون کی شناخت 20 سالہ شاہین ولد امین خان کے نام سے ہوئی ہے۔
دیگر تفصیلات کے مطابق ماری جانے والی لڑکی نے 17 اگست 2024ء کو گھر سے فرار ہوکر پسند کی شادی کی تھی، آج دوپہر وہ گھر آئی تو اس کے سگے بھائی شہباز ولد امین خان نے اسے گولی مار دی اور جائے وقوعہ سے فرار ہوگیا۔
واضح رہے کراچی میں ایسے واقعات کی شرح بڑھتی جا رہی ہے، جس میں قبائلی دشمنی اور دیہاتی پس منظر کے جرائم پیشہ افراد قتل وغارت کرتے ہیں تو کبھی غیرت کے نام پر اپنے ہی گھر والوں کو قتل کرڈالتے ہیں، جس سے کراچی کے مقامی شہریوں میں خوف وہراس پایا جاتا ہے۔
Categories
کراچی میں ایک بار پھر بھائی نے سگی بہن کو مارڈالا
