Categories
اردوادب انکشاف

افتخار عارف دوسری بار اپنی ”کلیات“ لے آئے؟

سمے وار (خصوصی رپورٹ)
معروف شاعر افتخار عارف کی کلیات ’سخنِ افتخار‘ کے عنوان سے سامنے آئی ہے، اس کتاب کی تقریب رونمائی پندرھویں عالمی اردو کانفرنس کے دوران ہوئی۔ دل چسپ بات یہ ہے کہ 2009ءمیں افتخار عارف کی ”کلیات“ بعنوان ’کتاب دل ودنیا کے نام سے ’مکتبہ¿ دانیال‘ ہی سے منظر عام پر آچکی ہے۔ اس لیے بہت سے حلقے اس پر حیرت کا اظہار کر رہے ہیں کہ ایک ہی شاعر کیسے دو مرتبہ اپنی کلیات چھپوا سکتا ہے۔ اس حوالے سے سوالات کیے جا رہے ہیں کہ اب کون سی ’کلیات‘ دراصل کلیات تصور کی جائے گی، کیوں کہ ’کتاب دل ودنیا‘ کے بعد ان کی ایک اور کتاب ’باغِ گل سرخ‘ بھی منظر عام پر آئی ہے، جس کے بعد ہی ’سخن افتخار‘ کی صورت ایک نئی ’کلیات‘ سامنے لائی گئی۔ مبینہ طور پر ناشر کی جانب سے کتاب فروخت کرنے کی یہ کوشش بہت سے قارئین کو دھوکے میں بھی مبتلا کر سکتی ہے۔ ممکن ہے کہ وہ سمجھے کہ یہ ’باغ گل سرخ‘ کی طرح افتخار عارف کی کوئی نئی کتاب ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *