سمے وار (خصوصی رپورٹ)
2023ءکی مردم شماری کے مطابق کراچی کی آبادی 2 کروڑ 35 لاکھ 7 ہزا 474 نفوس پر مشتمل ہے۔ اس عرصے میں کراچی ٹاﺅن میں تقسیم ہونے کے بعد دوبارہ نہ صرف اضلاع میں تقسیم ہوا، بلکہ اس میں نئے اضلاع بھی قائم کیے گئے، جن میں شرقی سے کاٹ کر کورنگی، اور غربی سے کاٹ کر کیماڑی ضلع کے قیام سرفہرست ہے۔ 2023ءکی مردم شماری میں کراچی کی آبادی کے حوالے سے گذشتہ دنوں سامنے آنے والے اعدادوشمار کے مطابق کراچی کی آبادی کا یہاں واقع تمام سات اضلاع کا تناسب کچھ اس طرح رہا۔ کراچی وسطی 18.77 فی صد، کراچی شرقی 19.22 فی صد، کراچی جنوبی 11.44 فی صد، کراچی غربی 13.16 فی صد، کیماڑی 15.37 فی صد، کورنگی 15.37 فی صد اور ملیر 11.89 فی صد۔ اس طرح کراچی کا سب سے بڑا ضلع وسطی کے بہ جائے اب شرقی قرار پاتا ہے۔
کراچی شہر کا اگر لسانی اعتبار سے جائزہ لیا جائے، تو 1998ءکی مردم شماری اور 2023ءکی مردم شماری کا موازنہ کچھ اس طرح رہا: اردو 48.52 سے بڑھ کر 50.67 فی صد۔ پنجابی 14.94 فی صد سے گھٹ کر 8.08 فی صد۔ سندھی 7.62 فی صد سے بڑھ کر 11.12 فی صد۔ پشتو 11.42 فی صد سے بڑھ کر 13.52 فی صد اور بلوچی 4.34 فی صد سے گھٹ کر 3.97 فی صد رہی۔ یعنی تناسب کے اعتبار سے سب سے زیادہ کمی پنجابی زبان میں اور بڑھوتری سندھی زبان میں ہوئی، بلوچی کو مادری زبان رکھنے والوں کا تناسب معمولی گھٹا، جب کہ اردو بولنے والوں کا تناسب بھی پشتو والوں کے تناسب جتنا ہی بڑھا، حالاں کہ اردو بولنے والوں کا حجم پشتو والوں سے کہیں زیادہ ہے۔ مذہبی اعتبار سے کراچی کو دیکھیے تو یہاں مسلمانوں کی آبادی 96.52 فی صد ہے۔ جب کہ عیسائی 2.14فی صد، ہندو 1.20 فی صد، قادیانی0.04 فی صد، سکھ 0.01 فی صد جب کہ دیگر اقلیتی گروہ 0.08 فی صد ہیں۔
Categories
کراچی کا سب سے بڑا ضلع اور سب سے بڑی زبان کون سی ہے؟
