سمے وار (مانیٹرنگ ڈیسک)
ان دنوں سابق وزیراعظم پاکستان ذوالفقار علی بھٹو کے پوتے اور بے نظیر کے دور ٰمیں پولیس کے ہاتھوں قتل ہونے والے میر مرتضیٰ بھٹو کے بیٹے ذوالفقار جونیئر کی نئی سیاسی جماعت کی چرچا کافی ہے۔
ذوالفقار بھٹو جونیئر نے کہا کہ وہ اپنی بہن فاطمہ بھٹو کی لندن سے وطن واپسی پر اپنی پارٹی کے قیام کا اعلان کر دیں گے، اس حوالے سے ان سے مختلف اہم شخصیات نے رابطے کیے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ وہ موسم کی صورت حال بہتر ہونے پر صوبہ خیبر پختونخوا کے سیلاب متاثرین سے اظہار یک جہتی کے لیے جائیں گے۔
ذوالفقار بھٹو جونیئر نے یہ بھی کہا کہ دریائے سندھ اور علاقائی خودمختاری پر کبھی سمجھوتا نہیں کریں گے۔ انھوں نے اردو بولنے والوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ “کراچی والوں کو بھی سمجھنا چاہیے دریائے سندھ میں پانی ہوگا تو ان کے گھر آٹا آئے گا۔ ان کے اس بیان کو ملے جلے ردعمل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، کچھ لوگ اسے پیپلز پارٹی اور سندھی قوم پرستی کا ایک تسلسل قرار دے رہے ہیں، جب کہ کچھ لوگ اسے اردو بولنے والوں کو خود سے جوڑنے کی کوشش بھی کہہ رہے ہیں۔
Categories
ذوالفقار جونیر کا کراچی والوں کے لیے اہم پیغام
