Categories
Karachi Media MQM PPP انکشاف پیپلز پارٹی دل چسپ سندھ کراچی

اسکیم 33 کو کیسے ڈبوایا گیا؟

سمے وار (مانیٹرنگ ڈیسک)
کراچی میں نو ستمبر 2025 کی بارشوں کے سلسلے کے حوالے سے سعدی ٹائون، سعدی گارڈن اور اسکیم 33 کے زیر آب آگئے۔ اس حوالے سے کراچی کے عوام میں بڑی چے مگوئیاں پائی جاتی ہیں۔ بہت سے کراچی والے سوشل میڈیا پر یہ بات کہہ رہے ہیں کہ تھڈو ڈیم اور حب ڈیم سے پانی بے سوچے سمجھے چھوڑا گیا جس کی وجہ سے یہ صورت حال پیدا ہوئی کیوں کہ بارش اتنی شدید نہیں تھی، لیکن اس کے باوجود پانی کے ریلے آئے۔
دوسری طرف بہت سے شہریوں نے اس خدشے کا اظہار کیا ہے کہ حکومت سندھ نے جان بوجھ کر میمن گوٹھ میں قائم فارم ہائوس ، ایم نائن موٹروے اور ملیر کینٹ کو بچانے کے لیے اسکیم ۳۳ کی قربانی دی ہے۔ اس میں سراسر حکومت سندھ کی نااہلی اور تعصب کو دوش ہے۔ اس نے جان بوجھ کر اپنی زمینوں کو محفوظ رکھنے کی خاطر اسکیم 33 کی سوسائیٹیوں پر پانی چھوڑ دیا اور اس کے بعد وزیراعلیٰ سندھ سعدی ٹائون اور سعدی گارڈن کو یہ کہہ رہے ہیں کہ یہ دریا کے راستے پر بنائے گئے ہیں۔ یہ امر یقیناً ریاستی نااہلی اور متعصبانہ طرز عمل کا ثبوت ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Verified by MonsterInsights