Categories
انکشاف پیپلزپارٹی سندھ سیاست کراچی

حکومت سندھ نے کراچی کے ایک اور اسپتال کا نام بدل ڈالا

کراچی (نمائندۂ سمے وار) حکومت سندھ نے کراچی میں دل کے مشہور ومعروف اسپتال ’این آئی سی وی ڈی‘ (نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیویسکولر ڈیزیز) المعروف ’کارڈیو‘ کا نام تبدیل کر دیا ہے۔

بتایا جاتا ہے کہ کچھ عرصے قبل جناح اسپتال کے قریب ’کارڈیو‘ کے نام سے ملک گیر شہرت کے حامل اس اسپتال کا نام بدلنے کی قرارداد سندھ اسمبلی میں پیش کی گئی تھی، جس کے بعد اب اس کا نیا نام ”ایس آئی سی وی ڈی“ (سندھ انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیویسکولر ڈیزیز) ہوگا۔
واضح رہے کہ پیپلز پارٹی کی صوبائی حکومت اس سے پہلے بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناح کے نام سے منسوب ’جناح میڈیکل یونیورسٹی‘ کا نام بھی بدل کر اُسے ’جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی‘ کر چکی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *