سمے وار (خصوصی رپورٹ)
14 مارچ 2023ءکو امریکی تاریخ کا دوسرا سب سے بڑا بینک ’سیلیکون ویلی بینک (ایس وی بی) دیوالیہ ہوگیا۔ جو نہ صرف 2008ءکے معاشی بحران کے بعد سب سے کٹھن صورت حال ہے بلکہ یہ ریاست ہائے متحدہ امریکا کی تاریخ کا دوسرا سب سے بڑا بینک تھا۔ اس بینک کے دیوالیہ ہونے کی وجوہات ’کورونا‘ کی وبا کے باعث بڑھنے والی مہنگائی میں 400 فی صد تک اضافہ تھا جو روس یوکرین جنگ کے بعد اس سے بھی متجاوز کر گیا۔ جس کے سبب عام آدمی قوت خرید متاثر ہوئی اور اس جانب سے بینکوں سے اٹھائے گئے قرضوں کی واپسی کی اقساط اور اس کی بلند شرح سود نے منفی کردار ادا کیا، نتیجتاً عام آدمی نے فلمیں دیکھنا، اور دیگر سیر وتفریح کے اخراجات میں کمی کرتے ہوئے اپنا خسارا پورا کیا، لیکن معاش کی سائیکل سے بندھے ہوئے دیگر سیکٹر بھی اس سبب متاثر ہوئے اور یوں رفتہ رفتہ سیلیکون ویلی کے اثاثے کم ہوتے چلے گئے اور اس کے پاس بینک چلانے کے لیے ناکافی نقدی کی صورت حال پیدا ہوگئی اور بالآخر اسے امریکی حکام کی جانب سے شٹ ڈاﺅن کر دیا گیا۔ امریکی حکام کوشش کر رہے ہیں کہ دیوالیہ ہونے کا یہ سلسلہ آگے نہ بڑھے اور معاشی صورت حال کو مزید بگڑنے سے بچایا جاسکے۔