تحریر: احتشام انور
سندھ سرکار نے کراچی کی آبادی 25 لاکھ نفوس مزید کم کردی۔ خیر سے یہ خبر بھی خوب ہے گو کہ سندھ سرکار اور مقدس اداروں کی ملی بھگت سے ہونے والی اس مردہ شماری پر لوگوں کو بہت زیادہ اعتراض ہے اور مجھے خدا کا شکر ہے پہلے سے یہی امید تھی، حالانکہ دیکھا جائے تو یہ مردہ شماری بالکل ٹھیک ہے کیونکہ سندھ کے شہری علاقوں کو سندھ سرکار نے اصل میں جنگل میں بدل دیا ہے تو ٹیکنیکلی مردم شماری انسانون کی گنتی کو کہا جاتا ہے ناکہ جانوروں کے شمار کو۔ جنگل میں جانور بستے ہیں انسان نہیں سندھ سرکار نے کراچی اور سندھ کے شہری علاقوں کو جنگل ڈکلیئر کردیا ہے ماسوائے کراچی کے نواحی گوٹھوں کے جو قبضہ مافیا اور جرائم پیشہ عناصر کے گڑھ ہیں۔
اگر خدانخواستہ اس مردہ شماری سے کسی کراچی والے کو کوئی تکلیف ہوتی یے تو وہ خاموش رہے کسی عدالت جانے یا انصاف حاصل کرنے کی توقع بالکل نہ رکھے۔ کیونکہ 2008 میں بھرتی ہونے والے سارے سیشن ججز اب سینئر جج اور کچھ تو ہائی کورٹ اورسپریم کورٹ تک پہنچ چکے ہیں۔ لیکن اگر چاہیں تو کیس کر سکتے ہیں یہاں یہ شعر ببر شیر لگ رہا ہے۔
ہم کو شاہوں کی عدالت سے توقع تو نہیں ۔۔
آپ کہتے ہیں تو زنجیر ہلائے دیتے ہیں۔۔ ۔۔۔
ہمارے ایک بھائی سیانے. ہیں جو اکثر مجھے راز کی بات بتاتے ہیں ویسے ہی کل انہوں نے مجھے رازداری سے کان میں بتایا کہ کراچی کا مسئلہ کیا ہے لیکن ساتھ اپنی قسم بھی دے دی کہ کسی کو نہ بتاؤں کہ مسئلہ یہاں کے مسائل حل نہ کرنے کا نہیں بلکہ لوگوں کو ان مسائل سے بیزار کرنے کا ہے تاکہ لوگ علی بابا چالیس چور ٹولے کی کرپشن اور زمینوں خاص کر سرکاری زمینوں پر قبضوں کی طرف دھیان نہ دیں۔ آپ سمجھ گئے ہوں گے مجھے انھوں نے قسم دی ہے ورنہ میں بتا دیتا کہ انہوں نے کیا کہا۔
ویسے میں ذاتی طور پر بھائی سیانے کی کسی بات سے متفق نہیں سندھ سرکار حکومت کے حصول کے لئے جس قدر قربانی دیتی رہی ہے اس کی کوئی مثال پنجاب کے شریف میں نہیں ملتی (میں آنٹی مریم صفدر کی بات نہیں کر رہا ان کی خدمات سے اکثر لوگ بہرہ مند ہوتے رہے ہیں جیسا کہ وہ خود بیان فرماتی ہیں).
میں نے اپنے بچوں کو مردم شماری کے حوالے سے ساری معلومات دیں کہ یہ کیا ہوتی ہے کیسے ہوتی ہے لیکن یہ نہیں بتا پایا کہ ہمارے شہر میں کیوں نہیں ہوتی۔ ویسے میں انھیں بتادیا کہ نادرہ نے خیر سے جتنے شناختی کارڈ کراچی کے لیے ایشو کئے ہیں سائیں سرکار اور مقدس لوگوں نے اتنی آبادی بھی نہیں دکھائی۔
انا للہ وإنا إلیہ راجعون!