سمے وار (خصوصی رپورٹ)
مہاجرقومی موومٹ کے چیئرمین آفاق احمد نے ایک مرتبہ پھر بانی متحدہ الطاف حسین کے ساتھ مصالحت کا اشارہ دے دیا۔ اربن گریجویٹ فروم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے مصطفیٰ کمال اور انیس قائم خانی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ ٹھیک ہے بہت اچھی بات ہے کہ یہ لوگوں کو بازیاب کرا رہے ہیں، لیکن سوال یہ ہے کہ اعلانیہ خود کو ایجینسی کا کہنے والے کہاں سے بازیاب کرا رہے ہیں ان کا قصور کیا تھا؟ اصل بات تو یہ پوچھنی چاہیے۔
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ وہ ریاست کا مسئلہ ہے اگر وہ انھیں قبول کرلیتی ہے تو پھر ہم بھی ان کے ساتھ بیٹھ کر اپنے اختلافات دور کرسکتے ہیں، میں مہاجروں سے مخلص ہر شخص سے بات کرنے کے لیے تیار ہوں، میرا الطاف حسین سے کوئی ذاتی اختلاف نہیں ہے، نظریاتی اختلاف ہے۔
واضح رہے مہاجر قوم کے وسیع تر مفاد میں سوشل میڈیا پر تواتر کے ساتھ اس خواہش کا اظہار کیا جا رہا ہے کہ مہاجروں کی فلاح اسی میں ہے کہ آفاق اور الطاف مصالحت ہوجائے تاکہ مہاجروں کی ڈوبتی نیا پار لگ سکے۔ ماضی میں بھی کئی بار آفاق احمد الطاف حسین سے اتحاد کے امکانات کو خارج از امکان نہیں دیا ہے اور ایک بار پھر انھوں نے واشگاف الفاظ میں یہی بات کی ہے۔
Categories