سمےوار (خصوصی رپورٹ)
کراچی کے ساحل سی ویو پر جانے والوں نے مشاہدہ کیا کہ کراچی کے ساحل پر نہ صرف گندگی اور غلاظت کے ڈھیر زیادہ ہیں بلکہ دور سے سمندر کی لہروں کا رنگ بھی گدلا دکھائی دے رہا ہے، اور پیچھے کی لہریں حسب معمول سفید ہیں۔ لیکن اگلی لہروں کے سفید کے بہ جائے گدلے مٹیالے جھاگ بن رہے ہیں، اور یہ سی ویو کے ساحل پر آگے تک دیکھا جاسکتا ہے۔ ماضی میں بھی سمندر تو آلودہ رہا ہے لیکن لہروں کا رنگ کبھی ایسا نہیں ہوا۔
“سمے وار” نے اس حوالے سے معلومات حاصل کرنے کی کوشش کی تو اس کی خاطرخواہ وجوہ نہ پتا چل سکیں، لیکن غالب گمان ہے کہ اس کی وجہ سمندر میں داخل ہونے والا حالیہ سیلابی ریلے ہیں، جس کی وجہ سے سیلابی پانی کے ساتھ آنے والی مٹی اور آلودگی بڑے پیمانے پر سمندر کا حصہ بن چکی ہے۔
سمندر پر تفریح کے لیے آنے والوں ںے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ اس کا نوٹس لے اور ساحل سمندر کے پانی کی صفائی کے لیے عملی اقدام کرے، بالخصوص وہاں کوڑے دان کا اہتمام کیا جائے تاکہ وہاں جانے والے کوڑا کرکٹ ادھر ادھر پھینکنے کے بہ جائے صحیح طریقے سے ٹھکانے لگا سکیں۔
Categories