Categories
Karachi انکشاف پیپلز پارٹی سندھ سیاست کراچی

شرجیل میمن گرین بسوں پر انتخابی مہم چلانے لگے

سمے وار (خصوصی رپورٹ)پیپلزپارٹی کے راہ نما اور سابق صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے گزشہ دنوں بندرگاہ پر اترنے والی بسوں کو کیش کرانے کا موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیا۔ ایک ٹوئٹ کی اور فرمایا کہ یہ بلاول زرداری کے حکم پر ہم نے منگائی تھیں، جو اب پہنچی ہیں۔ ناقدین اس قدم کو بچگانہ اور نہایت غیر اخلاقی قرار دے رہے ہیں، ماہرین کا یہ بھی کہنا ہے کہ انتخابات سر پر ہیں اور اس طرح نگراں حکومت کے دور کے کسی قدم کو وہ اپنے کھاتے میں ڈال کر اپنے نمبر بڑھانا چاہ رہ ہےہیں۔
دوسری طرف کراچی کے شہریوں ںے بھی اس عمل پر نہایت افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سابق صوبائی وزیر جس طرح نگراں حکومت کی اچھائیوں کا سہرا اپنے سر باندھ رہے ہیں، کیا وہ اس طرح اس دور کی برائیوں کو اپنے سر منڈھیں گے۔ یقیناً نہیں، وہ یہ کہہ کر دامن چھڑا لیں گے کہ ہماری حکومت نہیں ہے یہ بات نگراں حکومت سے پوچھی جائے۔ چاہے یہ بسیں پیپلزپارٹی کے دور کے معاہدے یا خریداری کا نتیجہ ہوں،سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ پیپلزپارٹی کو 15 برس ہوش کیوں نہ رہا، جاتے جاتے انھوں نے سوچا کہ عوام کو بے وقوف بنانے کے لیے کچھ چمکیلی بسوں کا انتظام کردیا جائے۔ تو انھیں خبر ہو کہ کراچی کے عوام کسی کے مزارع نہیں ہیں، انھیں ایسے کاسمیٹک اقدام سے بے وقوف نہیں بنایا جاسکتا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *