Categories
Karachi PPP سندھ کراچی مہاجر صوبہ مہاجرقوم

ڈمپرحادثات: شرافت کو کمزوری نہ سمجھا جائے، نوجوانانِ مہاجر

سمے وار (مانیٹرنگ ڈیسک)
نوجوانانِ مہاجر کے سیکریٹری جنرل عمیر مقصودی نے مسلسل ٹریفک حادثے میں کراچی کی شہریوں کی ہلاکت پر شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہماری شرافت کو کمزوری نہ سمجھا جائے۔ کراچی میں پے درپے شہریوں کو ڈمپر سے کچل کر ہلاک کیا جا رہا ہے اور اس پر احتجاج کو لسانی رنگ دیا جا رہا ہے۔ حکام کو اس پر نوٹس لینا چاہیے، ہم کسی سے نفرت نہیں چاہتے لیکن بعض عناصر مسلسل ایسے ماحول کو پیدا کر رہے ہیں۔ ریاست کو اس کا فوری نوٹس لیتے ہوئے کارروائی کرنی چاہیے اورکراچی کے شہریوں کے جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنانا چاہیے۔ اس موقع پر ان کے ساتھ نواجوانان مہاجر کے وائس چیئرمین فائز علی خان اور دیگر مرکزی ارکان بھی موجود تھے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Verified by MonsterInsights