Categories
Karachi MQM PPP ایم کیو ایم پیپلز پارٹی سندھ سیاست قومی سیاست کراچی مہاجر صوبہ مہاجرقوم

ڈرتے نہیں! ڈمپر جلانے والوں پر دہشت گردی کے مقدمے چلائیں گے، شرجیل میمن

سمے وار (خصوصی رپورٹ)
سندھ اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ ڈمپر حادثے میں دوبچے اللہ کو پیارے ہوگئے، اس کی جتنی بھی مذمت کی جائے اتنی کم ہے۔
واقعے کے بعد پولیس نے ڈمپر ڈرائیور کو گرفتار کر کے ڈمپر تحویل میں لے لیا۔ اس کے بعد دہشت گرد سوچ کے لوگ سڑکوں پر آتے ہیں اور سات ڈمپروں کو جلا دیا گیا۔ ہم دہشت گردی کے مقدمے چلائیں گے، کسی کی دھمکیوں سے نہیں ڈریں گے۔ جو اس سوچ کو ترغیب دیں گے ان کو بھی نہیں چھوڑیں گے۔ دوبارہ بھتا خوری اور غنڈا گردی کی سیاست نہیں ہونے دیں گے۔ وہ کون لوگ ہیں جو شہر کراچی کے امن کو تباہ کر رہے ہیں۔ حکومت اپنا کام کرے گی۔ بدمعاشوں کو بدمعاشوں کی طرح جواب دیا جائے گا۔
سڑکیں کھلوانے سرکار کا کام ہے، ہم نے ایسوسی ایشن سے اسٹامپ پیپر پر معاہدہ کیا ہے کہ 25تاریخ کے بعد کیمرا اور ٹریکر والے ڈمپرز سڑکوں پر آئیں گے۔
سی ایم صاحب نے کہا کہ متاثرہ لوگوں کو کمپلسیٹ کیا جائے۔ ڈمپر ڈرائیور کو اتنا مارا گیا ہے کہ وہ کوما میں پڑا ہوا ہے۔ جان بوجھ کر اس طرح کی سازشیں کی جا رہی ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Verified by MonsterInsights