Categories
Karachi Media PPP Society پیپلز پارٹی ذرایع اِبلاغ سندھ سیاست قومی تاریخ قومی سیاست کراچی مہاجرقوم

بے نظیر قتل پر ہنگامہ آرائی پر دہشت گردی کے مقدمے بنے؟ نادیہ مرزا

سمے وار (مانیٹرنگ ڈیسک)
شرجیل انعام میمن نے راشد منہاس روڈ پر ڈمپر سے کچلے جانے پر دو افراد کی ہلاکت پر علی اعلان دہشت گردی کے مقدمات قائم کرنے کا اعلان کیا، جس پر عوام کی جانب سے شدید ردعمل ظاہر کیا جا رہا ہے۔ اسی حوالے سے معروف ٹی وی اینکر نادیہ مرزا بھی میدان میں آگئی ہیں، انھوں نے “ایکس” پر اپنی ایک پوسٹ میں کہا ہے کہ حادثے کے بعد ردعمل عوامی اشتعال ہوتا ہے، اس پر دہشت گردی کے مقدمات کی مخالفت کرتے ہوئے معروف اینکر نادیہ مرزا نے سوال کیا ہے کیا بے نظیر بھٹو کے قتل کے بعد جس طرح ملک بھر میں لوگوں نے اشتعال میں آکر ردعمل دیا تھا، ان کے خلاف بھی کیا دہشت گردی کے مقدمات قائم کیے جانے چاہئیں؟
ایکس پر اس پوسٹ پر درجنوں افراد نے نادیہ مرزا کی تائید کی اور اسے پیپلزپارٹی کا متعصبانہ عمل قرار دیا۔ ایک صارف نے لکھا کہ پیلزپارٹی نے بے نظیر کے قتل کے بعد اشتعال انگیزی دکھانے والے افراد کے مقدمات ختم کردیے تھے۔
ایک اور صارف نے کہا کہ جب مسلسل ایسے حادثات ہوں اور ذمہ داران کے خلاف کوئی کارروائی نہ ہو تو عوامی ردعمل جنم لیتا ہے۔
لوگوں کا کہنا ہے کہ پیلپزپارٹی اپنا اقتدار مضبوط کرنے کے لیے کراچی کو تباہ کرکے اب لسانی آگ میں جھونکنا چاہتی ہے تاکہ اسے چیلنج نہ کیا جاسکے اور اس کی وڈیرہ
شاہی مزید جاری رہ سکے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Verified by MonsterInsights