سمے وار (خصوصی رپورٹ) وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر نے چھے جون 2022ءکو ’جیو‘ کے پروگرام ’کیپٹل ٹاک‘ میں میزبان حامد میر سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ”کے الیکٹرک نجی کمپنی ہے لیکن پھر بھی وفاق کراچی کو ایک ہزار میگاواٹ بجلی دیتا ہے،کراچی کو ایک ہزار میگاواٹ بجلی نہ دیں تو ملک میں ایک گھنٹے لوڈشیڈنگ کم ہوسکتی ہے،30 جون تک لوڈشیڈنگ دو گھنٹے سے بھی کم رہ جائے گی۔“ (اشاعت روزنامہ جنگ، کراچی 7 جون 2022ئ) خرم دستگیر کے اس بیان پر کراچی کے شہریوں نے شدید ردعمل کا مظاہرہ کیا ہے اور کہا ہے کہ کراچی وہ شہر ہے جو اگر اس ملک کو کما کر نہ دے تو اس ملک میں ایک بتی بھی نہ جل سکے۔ خرم دستگیر کے اس بیان سے 28جولائی 2012ءکو شہباز شریف کے اس بیان کی یاد تازہ ہوگئی، جو انھوں نے بطور وزیراعلیٰ پنجاب کے دیا تھا کہ ”علی بابا چالیس چور (آصف زرداری) کا ٹولہ700 میگاواٹ بجلی کراچی لے جا رہا ہے۔“ جس سے پتا چلتا ہے کہ کراچی کے حوالے سے ایک ہی جیسی ذہنیت کا تسلسل جاری ہے۔
شہباز شریف کا بیان: https://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1101582603&Issue=NP_LHE&Date=20120729
Categories