کراچی (سمے وار رپورٹ) مبینہ طور پر شعبہ سندھی کے اساتذہ کی آشیرباد سے قائم ایک لسانی طلبہ تنظیم نے 16 اگست 2022کو منعقدہ یوم آزادی کی تقریب میں باجے بجاتے ہوئے دھاوا بول دیا اور ’پاکستان نہ کھپے کے نعرے لگائے، جب انھیں دیگر طلبہ کی جانب سے قابو کرنے کی کوشش کی گئی تو وہ موقع واردات سے فرار ہوگئے۔ اس سے قبل 12 اگست کو اسلامی جمعیت طلبہ کی تقریب میں بھی اسی شرپسند لسانی تنظیم کی جانب سے یہی حرکت کی گئی تھی، جس کے بعد دھمکی دی گئی تھی کہ کوئی اب جامعہ کراچی میں یوم آزادی کا پروگرام کراکے دکھائے۔ جس پر اسلامی جمعیت طلبہ، اے پی ایم ایس او اور دیگر تنظیموں نے گذشتہ روز 16 اگست کو آرٹس لابی میں مشترکہ طور پر یوم آزادی کا پروگرام کیا ۔ یوم آزادی کی تقریب میں شرپسندی کے خلاف مختلف طلبہ تنظیموں نے اظہار یک جہتی کے لیے وائس چانسلر دفتر تک ایک مشترکی ریلی نکالی۔
Categories