سمے وار (خصوصی رپورٹ)
ماضی میں منافع بخش اور پاکستان کا فخر رہنے والی اسٹیل ملز ان دنوں زوال کی منزلیں طے کر رہی ہے، ایک طرف اس کے خساروں کی باتیں ہیں، تو دوسری طرف اس کی نج کاری کا غلغلہ۔۔۔۔ اب ایک نئی پیش رفت سامنے آئی ہے، جو اسٹیل مل کی 4 ہزار ایکڑ زمین چینی سرمایہ کاروں کو دینے سے متعلق ہے۔
بتایا جا رہا ہے کہ اس کا فیصلہ کرلیا گیا ہے اور یہاں چائنیز اسپیشل ایکسپورٹ اکنامک زون قائم کیا جائے گا۔
صوبائی وزیر تجارت وصنعت جام اکرام اللہ دھاریجو نے کہا کہ اسٹیل مل کی زمین سندھ حکومت کی ملکیت ہے،سندھ حکومت نے یہ زمین صرف اسٹیل مل لگانے کے لیے دی تھی۔ انھوں نے بتایا کہ سندھ حکومت نے اسٹیل مل پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ میں خود لگانے اور چلانے کا فیصلہ بھی کیا ہے، تاہم اسٹیل مل کے واجبات کی تمام واجبات کی ذمہ داری وفاق کی ہے۔
Categories