سمے وار (مانیٹرنگ ڈیسک)
سابق وزیراعظم اور ممتاز سیاست دان شاہد خاقان عباسی کے حوالے سے انکشافات سامنے آئے ہیں۔ پی آئی اے کی آڈٹ رپورٹ کے مطابق ن لیگ کے پہلے دور میں شاہد خاقان عباسی ‘پی آئی اے’ کے چیئرمین بنے تو انھوں نے ہانگ کانگ کی کیتھے پیسیفک ایئر لائن کے وہ جہاز خریدے جو کمپنی گراؤنڈ کر چکی تھی۔ انھوں نے بوئنگ 747 سیریز 300 خریدے، جب کہ مارکیٹ میں بوئنگ 747 کی چوتھی سیریز اور دیگر سیریز کے جدید ایئر کرافٹ موجود تھے، جو جہاز خریدے وہ پوری دنیا میں صرف 19 باقی رہ گے تھے، پہلے یہ جہاز لیز پر لیے گئے پھر خرید لیے گئے۔ اس حوالے سے جب قومی ائیر لائن پی آئی اے کے جن 20 افسران نے اس پر شور مچایا شاہد خاقان عباسی کے اس فیصلے پر اعتراضات اٹھانے ان کو ریٹائر کر دیا گیا۔
Categories