Categories
Exclusive Interesting Facts Karachi انکشاف دل چسپ سائنس وٹیکنالوجی

کورنگی کریک کی آگ دوبارہ لگا دی گئی؟

سمے وار (خصوصی رپورٹ)
آج 18 روز بعد جب کورنگی کریک میں زمین کی کھدائی کے دوران لگنے والی پراسرار آگ باوجود کوششوں کے نہ بجھی تھی، آج خود بہ خود بجھ گئی۔
سرابرہ کنٹونمنٹ بورڈ کورنگی کریک فیصل وٹو نے بتایا کہ 18 روز کے دوران مسلسل مانٹیرنگ کی گئی۔گزشتہ روز وزارتِ پیٹرولیم نےامریکی کمپنی کیڈ ویل کنٹرول کی خدمات حاصل کی، جاۓوقوعہ سے گیس کا اخراج ہونے کے باعث رکاوٹیں موجود رہیں اور لوگوں سے دور رہنے کی اپیل کی۔ اور ملحقہ نجی یونیورسٹی بند کرادی گئی۔

پاکستان پیٹرولیم کے چیف آپریٹنگ آفیسر سکندر میمن کے مطابق آگ کا بجھ جانا زیادہ خطرناک ہے، فضا میں گیس کی بو دور تک محسوس کی جارہی ہے، انھوں نے آگ دوبارہ لگوانے کی تجویز دی، جس کے بعد آگ بہت احتیاط کے ساتھ دوبارہ لگا دی گئی۔ یہ آگ باقاعدہ ماہرین کی نگرانی میں محفوظ طریقے سے لگائی گئی، یوں معلوم ہوا کہ آگ لگی رہنا ہی اس وقت بہتر ہے۔
انھوں نے کہا کہ گیس کے اخراج کو مکمل طور پر بند کرنے کے لیے غیر ملکی ماہرین کی خدمات حاصل کی جائیں گی تاہم یہ نہیں پتا کہ مزید کتنے دن تک اس آگ کو لگائے رکھا جائے گا، تاکہ اس کے بجھنے کے بعد مہلک گیس فضا میں نہ پھیلے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Verified by MonsterInsights