سمے وار (خصوصی رپورٹ)
رواں سال سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، قطر، عراق، عمان اور ملائیشیا وغیرہ سے نکالے جانے والے گداگروں کی تعداد میں پنجاب 207 بھکاریوں کے ساتھ اول آگیا، جب کہ سندھ 191 بھکاریوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر براجمان ہے، پختونخوا کے 142، بلوچستان کے 142، اسلام ۤباد کے پانچ اور کشمیر کے ایک بھکاری کو اب تک ان ممالک سے نکالا جاچکا ہے۔
دوسری طرف گذشتہ سال 2024 سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، قطر، عراق، عمان اور ملائیشیا وغیرہ سے بے دخل کیے جانے والوں کے اعدادوشمار سامنے آگئے، جس کے مطابق سب سے زیادہ 2 ہزار 604 بھکاری سندھ کے تھے، جب کہ دوسرے نمبر پر پنجبا کے 1230 بھکاری مختلف ممالک سے نکالے گئے، ایسے ہی خیبر پختونخوا کے 860 گداگروں کو دیس نکالا دیا گیا، بلوچستان کا شامر 119، آزاد جموں کشمیر کا 32، جب کہ اسلام آباد سے تعلق رکھنے والے 5 بھکاری بھی ان ممالک سےنکالے گئے۔
Categories
مختلف ممالک سے بے دخل کیے جانے والے پاکستانی گداگر
