سمے وار (خصوصی رپورٹ)
گذشتہ دنوں وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کراچی کے مشہور ومعروف اسپتال ”این آئی سی وی ڈی“ یا ’قومی ادارہ برائے امراض قلب‘ کو ”ایس آئی سی وی ڈی“ نامی ادارے میں ضم کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ اس انضمام کا بزنس پلان تین ماہ یعنی جون 2025ءتک مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ایسے میں سوال پیدا ہوا ہے کہ ’کارڈیو‘ کو اس کے نام کی مناسبت ”نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیویسکولر ڈیزیز“ سے’قومی ادارہ برائے امراض قلب‘ کہا اور لکھا جاتا تھا، اب اسے ’ایس آئی سی وی ڈی‘ کی مناسبت سے قومی کی جگہ کیا ’سندھی‘ کا لفظ استعمال کیا جائے گا یا ’ایس آئی یو ٹی‘ کی طرح یہ بھی ”سندھ انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیویسکولر ڈیزیز“ کہا جائے گا۔ کراچی کے شہریوں نے اپنے شہر کے اداروں کے ناموں کی ایسی تبدیلی کو شدید ناپسندیدگی سے دیکھا ہے اور اسے پیپلزپارٹی روایتی تنگ نظری کا مظہر قرار دیا ہے۔
Categories
کراچی کے ”کارڈیو“ اسپتال کا نام اب کیا ہوگا؟
