سمے وار (خصوصی رپورٹ) ناشپاتی چینل پر ’ٹی بی ایچ‘ کے نام سے یوٹیوب پر پروگرام کرنے والے تابش ہاشمی نے ’جیو نیوز‘ پر اپنا ایک نیا پروگرام شروع کیا ہے۔ ’ہنسنا منع ہے‘ کے عنوان سے شروع ہونے والے اس پروگرام میں ایک بار پھر انور مقصود کا روپ دھارے ہوئے کردار کی مضحکہ خیز انداز میںموجودگی پر شائقین نے افسوس اور غم وغصے کا اظہار کیا ہے اور یہ سوال اٹھایا ہے کہ آخر جیو کو لیجینڈ انور مقصود سے کیا مسئلہ ہے کہ وہ پہلے ’خبر ناک‘ میں جی کھول کر اپنے اس عظیم اداکار کا مذاق اڑاتے رہے اور اب ایک بار پھر نئے پروگرام ’ہنسنا منع ہے‘ میں بھی یہی سلسلہ جاری ہے۔ انور مقصود کے مداحوں نے تیسرے درجے کی اس کامیڈی کو بند کرنے اور اپنے بزرگ اداکار کا احترام کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ دنیا بھر میں اپنے مہان اداکاروں کو عزت واحترام دی جاتی ہے، لیکن جیو نیوز پر مستقل بنیادوںپر انور مقصود کا مذاق اڑایا جاتا ہے۔ جس کی ہماری ٹی وی یا انٹرٹینمنٹ انڈسٹری میں مثال نہیں ملتی۔ یہ شرم ناک سلسلہ فوری طور پر بند کیا جانا چاہیے!
Categories