Categories
اردوادب انکشاف پی ٹی وی تہذیب وثقافت سمے وار- راہ نمائی قومی تاریخ مسلم لیگ (ن) ہندوستان

پی ٹی وی نے ’بابائے اردو‘ کی برسی پر حسرت موہانی کی تصویر دکھا دی

کراچی (سمے وار رپورٹ) گذشتہ روز 16 اگست 2022ءکو بابائے اردو مولوی عبدالحق کی 61 ویں برسی کے موقع پر سرکاری چینل پاکستان ٹیلی ویژن نے اپنی رپورٹ میں فاش غلطی کرتے ہوئے بابائے اردو کی جگہ مولانا حسرت موہانی کی تصویر نشر کردی، جس پر علمی اور ادبی حلقوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سرکاری چینل سے ایسی غلطی کا ارتکاب یہ ظاہر کرتا ہے کہ ہم زوال آمادگی کے کس درجے پر پہنچ چکے ہیں کہ ہم اپنے چند بڑے قومی ہیرو تک نہیں پہچان سکتے۔ حکومت کو چاہیے کہ وہ سرکاری ٹی وی پر اہل اور قومی تاریخ سے واقف ذمہ داران کو تعینات کرے تاکہ آئندہ ایسی فاش غلطیاں نہ ہوں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *