سمے وار (خصوصی رپورٹ)
سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی گرفتاری کے خلاف ملک بھر میں بے امنی کی لہر سے جہاں ملکی معیشت کو نقصان پہنچ رہا ہے، وہیں مختلف شہروں میں موبائل براڈ بینڈ انٹرنیٹ خدمات کی فراہمی دوسرے روز بھی معطل ہے۔ اس دوران ٹیلی کام کمپنیوں کو ریونیو میں 1.6ارب روپے کے نقصان کا سامنا ہے۔ ٹیلی کام کے شعبے سے سے حکومتی محصولات میں 57 کروڑ روپے کا نقصان اٹھانا پڑا۔
ٹیلی کام انڈسٹری کے ذرایع بتاتے ہیں کہ انٹرنیٹ براڈ بینڈ سے ای کامرس، آن لائن سروسز، ہوم ڈیلیوری اور رائڈ سروسز بھی متاثر ہورہی ہیں۔