Categories
Exclusive Imran khan PTI انکشاف پاکستان تحریک انصاف تحریک انصاف سائنس وٹیکنالوجی عمران خان قومی تاریخ قومی سیاست

پاکستان کو سنگین ڈیجیٹل خسارے کا سامنا ہے، ماہرین

سمے وار (خصوصی رپورٹ)
گذشتہ 48 گھنٹوں سے پاکستان میں عمران خان کی گرفتاری کے بعد پیدا ہونے والی صورت حال کی بنا پر موبائل فون کی انٹرنیٹ سروس مکمل طور پر معطل ہے، جب کہ دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر بھی روک لگائی گئی ہے۔ اس بنا پر فری لانسنگ وہب سائٹس نے پاکستان میں براڈ بینڈ کی بندش پر دنیا کو تنبیہہ کی کہ پاکستان میں انٹرنیٹ براڈ بینڈ کے اس تعطل کے سبب پاکستانی فری لانسرز وقت پر پراجیکٹ پورے نہیں کرسکیں گے۔ ماہرین کہتے ہیں کہ براڈ بینڈ انٹرنیٹ کی بندش ڈیجیٹل معیشت کے لیے ایک بڑا جھٹکا ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان میں آن لائن لین دین اور ڈیجیٹل لرننگ پر بندش اب تیسرے روز میں داخل ہوچکی ہے۔
انٹرنیٹ بندش سے پاکستان کی فری لانسنگ کرنے والوں کی ساکھ کو شدید نقصان پہنچا ہے
دوسری طرف پاکستان چوتھا بڑا فری لانسر ہے، اور دنیا بھر کی فری لانسنگ ویب سائٹس نے پاکستان کی اس صورت حال کو اجاگر کیا ہے، یہ صورت حال انٹرنیٹ بحالی کے بعد دوبارہ واپس اپنی جگہ آنے میں وقت لے گی۔
پاکستان میں 12 کروڑ براڈ بینڈ صارفین میں سے 98 فی صد اِسے اپنے موبائل فون کے ذریعے بروئے کار لاتے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *